وزیراعظم سے جام کمال کی ملاقات، صوبے کے ترقیاتی کاموں پر گفتگو

51

اسلام آباد (اے پی پی/ صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال کی ملاقات، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے وفد نے بھی اسپیکر محمد عارف بن محمد یوسف کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں مسلم ممالک کو درپیش مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران عوامی رابطوں کے فروغ اور دونوں ممالک کے پارلیمان کے قریبی روابط پر بھی بات چیت ہوئی۔