بلوچستان میں امسال ڈینگی کیسز کی تعداد 2823 تک پہنچ گئی

112

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 2823 تک پہنچ گئی، 1898 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کل ڈینگی کے 2823 کیسز سامنے آچکے ہیں، ان میں سے 1898 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ925 افراد سے متعلق شبہ ہے کہ وہ ڈینگی وائرس سے متاثر ہیں صوبے میں ڈینگی سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کیسز ضلع کیچ ، گوادر اور لسبیلہ میں سامنے آئے ہیں جن میں ضلع کیچ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 1747 کیسز رپورٹ ہوئے ۔گوادر میں 872 اور لسبیلہ میں تاحال 204 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ عبد الماجد کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ڈینگی کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور متاثرہ اضلاع میں علاج معالجہ کے ساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے بھی مہم چلائی جاررہی ہے۔