دہشت گردی کی تعریف سے متعلق کیس کا فیصلہ رواں ماہ سنا یا جائے گا‘چیف جسٹس

84

اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تعریف سے متعلق کیس کا فیصلہ رواں ماہ سنا دیا جائے گا۔ کیس پر سماعت مکمل کرکے 6 مہینے سے فیصلہ محفوظ ہے،اس وجہ سے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا ٹرائل متاثر ہو رہا ہے ۔