این آئی سی ایل اسکینڈل، سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو تفتیش مکمل کرنیکا حکم

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے این آئی سی ایل اسکینڈل سے متعلق نیب کو 6 نومبر تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو این آئی سی ایل اسکینڈل میں سلیمان لالانی اور سید حر کیخلاف انکوئرای سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تحقیقات کہاں تک پہنچی، کیا پیش رفت ہے؟۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تفتیش چل رہی ہے، جلد پیش رفت سے آگاہ کردیں گے۔ عدالت نے ڈائریکٹر نیب کو روسٹرم پر طلب کر لیا، ڈائریکٹر نیب بھی عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کیا اب عدالت کو ڈائریکٹر نیب کو بھی کیس سمجھانا ہوگا۔ اب کیا ڈائریکٹر جنرل نیب کو طلب کر لیں؟۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ تحقیقات چل رہی ہیں، 6 ہفتوں میں پیش رفت ہو جائے گی۔