رانا ثنا اللہ نے رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

106

لاہور (نمائندہ جسارت)منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنا اللہ نے رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی رہائی کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کے خلاف تنقید کرتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے منشیات اسمگلنگ کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا جس کے بعد مجھے گرفتار کرلیا گیا ، وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو کہ مقدمے کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔