اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید156.00روپے پرمستحکم

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں4پیسے بڑھ گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں4پیسے کااضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.30روپے سے بڑھ کر 156.34 روپے اورقیمت فروخت156.40روپے سے بڑھ کر156.44روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خرید156.00روپے اورقیمت فروخت 156.50روپے پرمستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید170.50روپے اورقیمت فروخت 172.50روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں70پیسے کی کمی ہوئی جس سے قیمت خرید 192.00روپے سے گھٹ کر191.30روپے اور قیمت فروخت194.00روپے سے گھٹ کر 193.30 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 22.30روپے سے بڑھ کر22.50روپے اور قیمت فروخت23.80روپے پرمستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت 41.70 روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 42.45 روپے سے گھٹ کر42.40روپے اورقیمت فروخت 42.75روپے سے گھٹ کر 42.70روپے ہوگئی۔