شیورون پاکستان پلانٹ پر خود کار ہائی اسپیڈ فلنگ لائن کی تنصیب

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیورون پاکستان لُبریکنٹس (پرائیوٹ )لمیٹڈ نے ویسٹ وھارف کراچی میں اپنے لبریکنٹس بلینڈنگ پلانٹ پر ایک نئی اورمکمل طور پر خود کار ہائی اسپیڈ فلنگ لائن کی تنصیب کردی۔یہ نئی فلنگ لائن پاکستان میں لُبریکنٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرے گی۔ شیورون کی گلوبل اور ریجنل لیڈرشپ نے پاکستان میں اپنے دورے کے موقع پر شیورون کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ2اکتوبر 2019کو اس نئی فلنگ لائن کا افتتاح کیا ۔ انفرااسٹرکچر میں یہ نمایاںسرمایہ کاری پاکستان میں ترقی کے لیے شیورون کے طویل مدتی عزم کو اورمستحکم کررہی ہے۔ شیورون لبریکنٹس کی سپلائی چین جنرل منیجر( ایشیا پاکستان،چین اورمیرین) مس کلاڈیا گراہم نے اپنے تاثرات میں کہا کہ شیورون پاکستان میں اپنے طویل مدتی قیام کے لیے پرعزم ہے اوریہ پروجیکٹ ہمارے اسی عزم کاثبوت ہے۔ہم اپنے انفرااسٹرکچر میں اسی مقصد کے تحت سرمایہ کاری کررہے ہیں کہ ہماری اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اورسروسز سے ہمارے قابل قدر کسٹمرز زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔شیورون پاکستان لُبریکنٹس کے کنٹری چیئر مین اورایریا بزنس منیجر احمد زاہد ظہیر نے کہاکہ ــ’’شیورون لُبریکنٹس پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل پر پورا یقین رکھتا ہے ۔ آنے والی تمام سرمایہ کاریوں کے ساتھ ہم اس ریجن میں مسلسل ترقی کرتے رہیں گے۔ ـ‘‘یہ سرمایہ کاری ہمیں اپنے کسٹمرز کی آج اورآنے والے کل میں بہتر خدمات فراہم کرنے کا موقع دے گی۔