مالی میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم‘ 40 افراد ہلاک

78

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک مالی میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ منگل کے روز ایک فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد سے فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ گروہ کے حملے میں 25 فوجی ہلاک اور 60لاپتا ہو گئے۔ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے 15 حملہ آور مارے گئے۔ عسکریت پسندوں نے حملوںمیں فوجی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقے 2012 ء سے علاحدگی پسندوں کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ فرانس کی جانب سے مالی میں متعین 4 ہزار فوجی اور اقوام متحدہ کی جانب سے تعینات 15 ہزار کارکنان ملک میں امن قائم کرنے میں ناکام ہیں۔