شام میں محفوظ علاقے سے متعلق ترکی کے اقدام باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں‘ روس

138

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کی جانب سے محفوظ علاقے کے قیام سے متعلق اقدامات کو باریکی بینی سے دیکھاجارہا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ اگر دوسرے ممالک شام میں محفوظ زون کے قیام میں دلچسپی نہیں لیں گے تو وہ تنہا ہی یہ کام کرے گا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں سرحد پار نئی کارروائی کا عندیہ دیا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ترکی کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن شام کی علاقائی خود مختاری کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔