انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا سائنسدان پُراسرار طور پر قتل

264

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی خلائی ادارے اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے سائنسدان سریش کمار کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 56 سالہ سریش کمار بھارتی خلائی ادارے کے ذیلی ادارے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر میں بطور سائنسدان خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سریش کمار بھارتی شہر حیدر آباد میں اکیلے رہتے تھے۔ دفتر سے غیر حاضری پر ادارے نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی،جس میں ناکامی ہوئی۔ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ وہاں خون میں لت پت لاش ملی۔