گاندھی کی ایک سو پچاسویں سالگرہ پرمودی نے ٹوائلٹ منصوبہ بطور تحفہ پیش کردیا

112

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی کے مشن کو بیت الخلا بنانے تک محدود کردیا۔ گاندھی کی ایک سو پچاسویں سالگرہ پر ’لیٹرین فار آل‘ کا نعرہ لگانے والے مودی قوم کو بیت الخلا کا تحفہ دے کر صفائی کا چیمپیئن بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ مودی سرکاری کا دعویٰ ہے کہ اس نے اقتدار میں آنے کے بعد سے قریب 10کروڑ ٹوائلٹ تعمیر کیے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں سے متعلق حکومت کے دعوے غلط ہیں۔ دسمبر 2018ء تک بہار، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور راجستھان میں آدھی آبادی کھلی جگہ ہی پر رفع حاجت کررہی تھی۔