وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران چوہے نے دوڑیں لگوا دیں

116

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی محفوظ ترین عمارت وائٹ ہاؤس میں ایک چوہے نے سیکورٹی اہل کاروں کو تگنی کا ناچ نچادیا۔ امریکی صدر کی رہایش گاہ میں صحافی بریفنگ روم میں جمع تھے کہ ایک چوہا کمرے کی چھت پر لگی سیلنگ سے ٹی وی چینل کے نمایندے پیٹر الیگزینڈر کی گود میں آ گرا۔ جسے دیکھ کر صحافی تصاویر بنانے لگے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤ س کا عملہ چوہے کا سراغ نہ لگاسکا۔