ہانگ کانگ میں مظاہروں کے دوران 269 افراد گرفتار

126
ہانگ کانگ: پولیس کی گولی کا نشانہ بننے والے لڑکے سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سیکڑوں مظاہرین اسکول کے باہر جمع ہیں
ہانگ کانگ: پولیس کی گولی کا نشانہ بننے والے لڑکے سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سیکڑوں مظاہرین اسکول کے باہر جمع ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے دوران پولیس فائرنگ سے ایک طالب علم کے زخمی ہونے کے بعد حکومت مخالف احتجاج میں مزید شدت آ گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 4 ماہ سے جاری پُرتشدد مظاہروں کے دوران پہلی مرتبہ پولیس کی فائرنگ سے کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے زخمی طالب علم سمیت 269 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کی صبح زخمی طالب علم سے ظہار یکجہتی کے لیے طلبہ بڑی تعداد میں اسکول پہنچے اور انہوں نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ اور زخمی کی مدد کے لیے چندہ جمع کرنے کی اپیل کی۔