کمیونٹی سینٹر کا قیام انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہے، اسما سفیر

106

کراچی(پ ر) الخدمت (خواتین) کراچی کے تحت بفرزون میں (ضلع وسطی) کی خواتین کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ الخدمت کمیونٹی سینٹر (خواتین )کا افتتاح کردیا گیا۔ ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں خواتین کیلیے کمیونٹی سینٹر کا قیام انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہے، سینٹر سے خواتین کو بہت مدد ملے گی۔