ٹریفک و دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق،2 زخمی

279

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات وواقعات میں6افرادجاںبحق ہوگئے ۔گارڈن میں بلڈنگ کی لفٹ گر نے سے ایک شخص جاں،جبکہ پی آئی ڈی سی کے قریب بلڈنگ کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ایف بی ایریا میں ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے،تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدد گارڈن ویسٹ شاہنوا ز اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 35سالہ زو ہیب ولد اورنگزیب نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی ماڑی پور کا رہائشی تھا ،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے،آٹلری کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب کام کے دوران پائوں پھسلنے سے ایک مزدور جاںبحق ہو گیا ،جسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں شناخت 35سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ،جہاں ورثابغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔ سمن آباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 16میں واقع مکان نمبر 935 سے لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا ،جہاں متوفی کی شناخت 45سالہ عرفان ولد نعمان کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے پیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کے خوس کشی کی ہے۔کا ٹھور کے قریب سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔جاںبحق اور زخمی ہونے والے محمودآباد کے رہائشی ہیں لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں بقائی ٹول پلازا منتقل کیا گیاحیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے کاٹھورموڑ کے متاثرہ افراد کی کار خراب ہوگئی تھی اور وہ کار کو دھکا لگارہے تھے کہ اس دوران ایک تیز نامعلوم ٹرک نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری،جس سے دھکا لگانے والے تینوں افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کار میں بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ ساغر، 25 سالہ فاروق اور 10 سالہ یبرون شامل ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو پہلے سپرہائی وے پر واقع بقائی اسپتال اوربعدازں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا تاہم مرنے والوں کے ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور ورثا جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بغیر کسی قانونی کارروائی کے اسپتال سے گھر لے گئے۔