منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ثاقب علی

91

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) سرجانی ٹاؤن کے معروف سماجی رہنما انجینئر ثاقب علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں نوجوان نسل کو منشیات کی لت لگ گئی، کھلے عام جگہ جگہ منشیات فروشوں کے اڈے آباد ہیں، نوجوان نسل تعلیم سے دور، منشیات کی وجہ سے وارداتوں میں اضافے، چوری چکاری کے کیس بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے خواب غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن منشیات فروشوں کو قابو کرنے میں ناکام۔ اعلیٰ حکام سے کراچی کا مستقبل محفوظ کرنے کیلیے اپیل کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔