پولیس نے مختلف علاقوں سے 15ملزمان گرفتارکرلیے

75

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان کو گرفتار کرلیا، چاکیواڑہ ،میٹھادر،بغدادی،موچکو،پریڈی،مدینہ کالونی اورعوامی کالونی پولیس کے چھاپے، 15ملزمان گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمیدبلوچ ولد عبدالغفوربلوچ ک وگرفتارکرکے قبضے سے 1150گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،میٹھادرپولیس نے گٹکافروش اوربغدادی پولیس نے 3ملزمان امیرحمزہ ، عابد علی اورعثمان ولد محمدشیرزمان کوگرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، موچکوپولیس نے ملزم عبدالرزاق ، وقاص اوروسیم پریڈی پولیس نے ملزم جاوید،مدینہ کالونی پولیس نے تین ملزمان اسامہ ،ذاکراللہ اورزوہیب اللہ عرف چیمبرجبکہ عوامی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کریمنل ملزم امیرحسین کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کے قبضے سے منشیات ،اسلحہ اورگٹکاماوابرآمدکرکے مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔