جرائم کی وارداتوں میں اضافہ،جسارت کے کارکن کی موٹرسائیکل چوری

129

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) کراچی میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے دعوے بے سود ثابت ہوگئے، اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جا سکا ، روزنامہ جسارت اخبار کے دفتر کی پارکنگ سے کارکن کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوراتنے دلیر ہوگئے ہیں کہ نہ انہیں قانون کا خوف رہا اور نہ ہی پکڑے جانے کا ڈر ، دن دیہاڑے مصروف ترین علاقے میں موٹر سائیکل لفٹر موٹر سائیکل لے اڑے،پریڈی تھانے کی حدود صدر اکبر روڈ پر موجود جمعیت الفلاح بلڈنگ میں قائم روزنامہ جسارت کے کارکن سعدین خان کی موٹر سائیکل KLA-7493 انجن نمبر RMI-2238558دفتر کی پارکنگ سے چوری ہوگئی ، جس کی فوری طور پر اطلاع مددگار 15پر کی گئی ، بعد ازاں پریڈی تھانے میں بھی چوری کا اندارج کر ادیا گیا ، سی پی ایل سی کے اعدادو شمار کے مطابق شہر قائد میں روزانہ کی بنیاد پر50سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہورہی ہیں، اس حوالے سے پریڈی تھانے کی پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے اپنی پوری کوشش کی جائے گی ۔