فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ

113

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ شہریوںکی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا ازالہ فوری ممکن بنائیں ،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر ز پر موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات پر بلاکسی تاخیر ایکشن لیا جائے ،اس ضمن میں جاری کام کی رفتار بڑھائی جائے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری ازالے کیلیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ، واٹربورڈکی ویب سائٹ اپ گریڈ کی جارہی ہے، جلد شہریوں کو واٹس اپ نمبر جاری کیا جائے گا جس پر واٹربورڈ کے صارفین اپنی شکایات سے براہ راست آگاہ کرسکیں گے ،فیس بک ودیگر سوشل میڈیا کے ذرائع سمیت واٹربورڈ کی ایپلی کیشن پر بھی یہ سہولت دستیاب ہے ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی سیکڑوں شکایات کاازالہ کردیا ہے۔علاوہ ازیں واٹربورڈ کے عملے نے قصبہ پمپنگ اسٹیشن پر جلنے والی 60ہارس پاور کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی،حب کینال میں حالیہ بارشوں کے باعث پڑنے والے شگافوں کو بھردیاگیا ہے ،بنارس پمپنگ اسٹیشن میں 10انچ قطر کے والو کو کامیابی سے تبدیل کیا گیا ۔