شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق دوسرے ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت، تفتیشی افسر نے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس کی تفصیلات پیش کردی ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے ساتھ ضمانت کرانے والے چھے ملزمان نیب کو مطلوب نہیں ہیں ،ملزمان میں عمران احمد خان،دایو مل،امر آنند،محمد اقبال،محمد شعیب اور محمد امین شامل ہیں ،عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع کردی ،آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا سے درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے ،نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ثبوت موجود ہیں، ریفرنس چیئرمین نیب کے دستخط کے بعد ہی دائر کیا گیا ہے،نیب نے شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان کے خلاف دوسرا ریفرنس دائر کیا ہے،ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت انعام میمن،دیگر ملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل بھی شامل ہیں ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، بیگم اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے،ملزمان پر دو ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے ،شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن کا ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے۔