رواں ماہ 6کروڑسے زائد کی اسمگل اشیااورگاڑیاں ضبط

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے اعدادوشمار جاری کر دیے ستمبر2019ء کے دوروان مختلف کارروائیوں میں چھ کروڑ رو پے سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاء اورگاڑیاں ضبط کیں۔ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے احکامات جاری کیے گئے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاویدکی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس آفیسرعدنان کفیل، خرم سعیدسمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیںمتعددکاروائیوںکے دوران مجموعی طور پر 6 کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار 404روپے مالیت کی اسمگل اشیا ضبط کی ہیں ۔