فرقان قتل کیس کی سماعت‘ کے الیکٹرک کا ڈرائیور گرفتار نہ ہوسکا

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں 12سالہ فرقان کے قتل کا معاملہ ، کے الیکٹرک کا ڈرائیور گرفتار نہ ہوسکا،22 اگست کو تھانہ پاک کالونی کے حدود میں ایکسیڈنٹ ہو۔اپولیس کے مطابق کے الیکٹرک کی گاڑی نے کزنز کو ٹکر ماری،ٹکر کے نتیجے میں فرقان موقع پر ہلاک جبکہ عاقب زخمی ہوا،ڈرائیورفیروز موقع سے فرار ہوگیا، جوکہ تاحال گرفتار نہیںہوا ہے،جس گاڑی سے ٹکر لگی وہ کے الیکٹرک کی تھی،عدالت نے پولیس کو حتمی چالان جمع کرانے کے لیے پانچ روز کی مہلت دے دی۔