حکومت سندھK-4منصوبے پر فوری کام کا آغاز کرے،محمد یوسف

98

کراچی(پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز میں پانی کی لائنیں بوسیدہ ہونے کے باعث گھروں میں پانی نہیںپہنچ رہا ہے،دوسری جانب واٹر ٹینکر مافیا کا کاروبار واٹر بورڈ کے کرپٹ عناصر کی نگرانی اور ملی بھگت سے عروج پر ہے،جبکہ حب ڈیم میں پانی موجود ہے ،ایک کروڑ عوام پر پانی کی بندش افسوس ناک ہے، اس کی ذمے دار حکومت سندھ ہے۔یہ بات محمد یوسف نے سیکٹر 5Eنیو کراچی میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے تعاون سے پانی کے ہینڈپمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔