سوشل میڈیا کا مثبت استعمال نوجوان نسل کی اہم ضرورت ہے،توفیق الدین صدیقی

108
جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے امیر توفیق الدین صدیقی سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے امیر توفیق الدین صدیقی سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے زیراہتمام سوشل میڈیا کا آن لائن مقابلہ تقریر و ملی نغمات کی اختتامی تقریب کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ان شاء اللہ 6 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر تین بجے تقریب کا آغاز ہوگا۔ تقریب میں معروف کرکٹر یونس خان، امیر جماعت اسلامی حلقہ کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن، کرنل (ر) مختار و دیگر خطاب کریں گے۔ گلستان جوہر، جوہر موڑ پر واقع بینکویٹ میں تقریب کے انعقاد کیلیے انتظامی کمیٹی و دیگر کمیٹیاں متحرک ہیں، زبردست پروگرام کے ذریعے اہلیان کراچی کو امن و سلامتی اور محبت کا پیغام دیں گے۔