کشمیر کے معاملے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی ناقابل قبول ہے، بھارت

93

واشنگٹن(صباح نیوز) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کے لیے کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ بھارت کا یہ موقف کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ کئی دہائیوں سے ہم نے یہی موقف اختیار کر رکھا ہے اور اگر بات چیت ہونے کی کوئی گنجائش موجود ہے تو وہ صرف پاک بھارت ہی کرسکتے ہیں۔ بھارتی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے جب ان سے صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر معاملے میں ثالثی کی پیشکش کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ گزشتہ40برس سے بھارت نے یہی موقف اختیار کر رکھا ہے کہ کشمیر معاملے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی ناقابل قبول ہے۔