عمران خان کا بنگلا دیشی ہم منصب کو فون، خیریت دریافت کی

135

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون، ان کی خیریت دریافت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔