کراچی میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

222

کراچی: حکومت سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کو مالی فوائد بھی  دیے جائیں گے۔ بوٹ بیسن اور کلفٹن کو ضم کرکے ایک ماڈل پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس گارڈز اور گن مین دینے کے لئے درجہ بندی کرنے کی ہدایت دی اور کہا پولیس گارڈز اور گن مین کی فراہمی کے عمل کو تین درجوں میں تقسیم کیا جائے۔

انہوں نے آئی جن سندھ کو ہدایت دی کہ جو گارڈز حاصل کرنے کا اہل  نہیں اس سے پولیس گارڈز واپس لیں۔

مراد علیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس گارڈزکی فراہمی کے لئے تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی قائم ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے پولیس اہلکاروں کے گریڈز پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی منظوری مراد علی شاہ نے دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے میں ہائی وے پیٹرولنگ فورس بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔