وزیر اعلی پنجاب کی صدر عارف علوی سے ملاقات

177

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہائوس ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے صدر پاکستان کو صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر عوامی منصوبوں کے متعلق حکومتی اقددامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے چونیاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کے قاتل کی گرفتاری اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلی نے پنجاب میں روڈ انفراسٹرکچر ‘نیا پاکستان منزلیں آسان’ پروگرام کے خدوخال سے بھی صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا۔