عرب میڈیا نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

119

سری نگر:بھارتی حکومت کی سفاکیت ایک دفعہ پھر بے نقاب مقبوضہ کشمیر میں کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرکے عمریں زیادہ بتائی جارہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کےمختلف علاقوں کا محاصرے کرکےکئی شہریوںکو گرفتار کررہی ہے، جن میں زیادہ تر نوجوان نسل کے کم عمرکے لڑکے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران 15سال سے کم عمر لڑکوں کو گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہےلیکن ان کی عمریں زیادہ بتائی جارہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کو 2ماہ مکمل ہونے کو ہیں لیکن مودی سرکار اپنے چنگیزانہ رویے پر ڈھٹائی کے ساتھ مطمئن ہیں۔

عالمی ادارے بھی عملی اقدام کرنے کے بجائےلیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔2ماہ مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک مودی سرکار کے خلاف کسی بھی عالمی ادارے نے عملی اقدام نہیںکیا۔