احتسابی عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،وزیراعظم

82

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی، ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لئے دن رات کام جاری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سینئررہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور قانونی امور، احتساب کے جاری عمل اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لئے دن رات کام جاری ہے،احتساب کا عمل جاری رہے گا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی ۔

وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا معاشی حالات کی بہتری کے لئے درست سمت کا تعین ہو چکا ہے، ملک کو پہلی بار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا ریا ہے، ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا، 50سال سے مسلط مافیا کے خلاف وزیراعظم نے تاریخی جدوجہد کی ۔

بابر اعوان نے کہا کہ احتساب اور شفافیت موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے، غریب کا تحفظ اور عزت نفس کی خیال حکومتی ترجیح ہے، ریاست مدینہ کا ماڈل اپنانا بہترین طرز حکمرانی ہے۔

بابر اعوان کے مطابق وزیراعظم نے کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاؤن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے سیاسی اور سفارتکاری کوششیں جاری رہیں گی ۔