پاک سری لنکا سیریز: ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

257

کراچی: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ،قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کپتان جبکہ نائب کپتان بابر اعظم ہونگے ۔

دیگر کھلاڑیوں میں  عابد علی، امام الحق اور محمد رضوان کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشرف، آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین اور حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کے باعث امام الحق کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔