فیصل آباد میں ایک اور کمسن بچہ زیادتی کے بعد قتل

329

فیصل آباد میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں آٹھ سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے ملی جس پر پولیس فوراَ جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچے کی نعش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متقول کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ واقعے ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی علم میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چونیاں میں بچوں کا ریپ کے بعد قتل:عثمان بزدار کا ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ