ایرانی صدر کے بھائی کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا

306

ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو بدعنوانی کے الزامات میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن سمیت مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ کرپشن سے متعلق ایک کیس میں شواہد اور گواہوں کی روشنی میں عدالت نے صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ حسن روحانی کے بھائی کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تاہم مبینہ طور پر 15.3 ملین امریکی ڈالر ادا کیے تھے بعد ازاں رواں برس مئی میں بھی حسین فریدون کو غیر متعین جیل میں قید کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب صدر حسن روحانی نے بھائی کی سزا پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور انہوں نے چپ سادھ لی ہے۔