عبدالخالق فٹبال ،زمیندارکلب اگلے مرحلے میں داخل

113
عبدالخالق بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل گروپ فوٹو
عبدالخالق بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ کے تحت پیرکو 2میچ کھیلے گئے پہلامیچ پاک زمیندار بمقابلہ ینگ محمدی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پاک زمیندارنے 1-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا،دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے کھیل کے 30ویں منٹ میں پاک زمیندار کی ٹیم کو برتری اس وقت حاصل ہوئی جب پاک زمیندار کے اسٹرائیکرعدنان نے گیند کو بڑی خوبصورتی کے سا تھ جال میں ڈال دیا اور مقابلہ 1-0 کردیا ہاف ٹائم تک اسکور 0-1 رہا۔میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی طرف سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا جس سے شائقین فٹبال کافی حد تک محفوظ ہوئے۔میچ کے آخری وسل تک یہی اسکور برقرار رہا ۔اس میچ میںپاک زمیندارکی ٹیم نے ینگ محمدی کو1-0گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرا میچ مبارک ولیج بمقابلہ ملک اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد پیلنٹی ککس پرملک اسٹارنے 4-2 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلی ۔کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہلے سبقت حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے۔میچ پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں ملک اسٹار کے نوشاد نے گول کرکے مقابلہ 1-0 کردیا ۔ ہاف ٹائم کے بعد 58ویں منٹ میں مبارک ولیج کے نعیم نے کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا ۔ریفری نے جب اختتامی وسل بجائی تو مقابلہ1-1گول کے برابری پر اختتام کو پہنچا ،میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میںملک اسٹارنے 4-2 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلی ۔ میڈیا کوآر ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔ اس میچ کو ریفری محمد آصف، جاوید کارلوس نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری شوکت گوٹائی ،یوسف فیفا،شہزاد اور عبدالباسط نے سپروائز کیا۔میچ کمشنرابوبکر واجو ،عابد بلوچ،میر عبدالستار میڈیکل تھے۔