کوئٹہ: دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاںبحق

111

کوئٹہ/ مسلم باغ (آن لائن) بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم باغ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار رفیع اللہ کو شہید کردیا۔ واقعے کے خلاف کوئٹہ ژوب اور کوئٹہ لورالائی قومی شاہراہ بند کردی گئی جبکہ مسلم باغ شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال رہی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طو پر گرفتار کیا جائے۔ مسلم باغ میں مسلسل واقعے ہورہے ہیں لیکن ملزمان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔