حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا انتخاب

378
حیدرآباد چیمبر اسمال ٹریڈرز کے نومنتخب صدر دولت رام لوہانہ، سینئر نائب صدر معیز عباس اور نائب صدر محمد یٰسین خلجی کاگروپ فوٹو
حیدرآباد چیمبر اسمال ٹریڈرز کے نومنتخب صدر دولت رام لوہانہ، سینئر نائب صدر معیز عباس اور نائب صدر محمد یٰسین خلجی کاگروپ فوٹو

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل عبدالوحید نے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران صدر دولت رام لوہانہ، سینئر نائب صدر معیز عباس اور نائب صدر محمد یٰسین خلجی نے مورخہ یکم، اکتوبر 2019ء سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ اِس موقع پر سرپرست ِ اعلیٰ چیمبر محمد امین کھتری، سابق صدور محمد اکرم انصاری، محمد فاروق شیخانی، سابق سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، سلیم الدین قریشی، سابق نائب صدر محمد عارف میمن، رمیز الدین احمد، محمد الناصر، محمد ایوب شیخ، جاوید حسین قریشی، سکندر میمن، شفقت اللہ میمن، محمد الطاف میمن، ملک محمد یونس، محمد ادریس میمن، محمد فرحان اقبال اور ڈاکٹر محمد یوسف بھی موجود تھے۔