مشرقی بھارت میں شدید بارش اور سیلاب سے ہلاکتیں 148ہوگئیں

163
بھارت: سیلاب میں پھنسے شہریوں کو کشتیوں اور ٹریکٹر کی مدد سے نکالا جارہا ہے
بھارت: سیلاب میں پھنسے شہریوں کو کشتیوں اور ٹریکٹر کی مدد سے نکالا جارہا ہے

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی بھارت میں شدید بارش کے باعث سیلاب آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 4 روز کے دوران اتر پردیش میں 111 اور بہار میں 29 افراد ہلاک ہوئے۔ بہار کے صدر مقام پٹنہ میں شہریوں نے محفوظ مقامات تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کا سہارا لیا۔ ملکی محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت میں رواں سال ہونے والی بارش 1994ء کے بعد سے ریکارڈ رہی۔ بارش کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود متاثرہ علاقوںمیں اسکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ پٹنہ متاثر ہوا اور وہاں سے 4 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔