سوشل میڈیا پر زیرگردش کابینہ میں ردوبدل کی فہرست مسترد

47

وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کابینہ میں تبدیلی کی فہرست کو مسترد کردیا.

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات کے بعد تصدیق کرسکتا ہوں کہ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست مکمل غلط ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ  ہمارے مخالفین پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کابینہ میں ردو بدل سے متعلق ایک فہرست زیرت گردش ہے جس میں اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوسی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے

سے ہٹانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔