مائیکل ہولڈنگ،بیری ولکنسن کا عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ

772

کراچی : معروف کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ،بیری ولکنسن نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھلیسیمیا کے مریض بچوں سے ملاقات اور کیک بھی کاٹا گیا۔

مائیکل ہولڈنگ اور بیری ولکنسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ہم تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کے درمیان آکر نہایت خوشی محسوس کررہے ہیں،یہ بچے ہی ہیں جو صحت مند نسل کو آگے بڑھائیں گے ،ہمیں ان بچوں کا ساتھ دینا ہے ،اپنائیت کے ساتھ ان بچوں کا علاج ہوگا تو ان کے دل سے مایوسی دور ہو گی۔

دونوں سپر اسٹارز کی جانب سے نوجوان سے اپیل کی کہ وہ وہ خون کا عطیہ دے کر تھیلسیمیا کے بچوں کی جانیں بچائیں۔ خون کے علاوہ کوئی بھی چیز تھیلے سیمیا کا شکار بچوں کی جان نہیں بچا سکتی۔

ایک سوال کے جواب میں مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئی سیکیورٹی رسک محسوس نہیں ہوا، میں اپنا گارڈ خود ہوں،کھانے میں کڑاہی بہت اچھی لگی۔