جھال خانوانہ فلائی اوررکی مرمت کیلیے اقدامات کیے جائیں

130

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںعبدالستاربیگانے کہا ہے کہ ستیانہ روڈ،سمندری روڈ،جی ٹی ایس چوک،یونیورسٹی روڈ اور ریلوے سٹیشن روڈ کو آپس میں ملانے والے جھال خانوانہ پل کی تعمیر45سال قبل کی گئی تھی جو مدت معیادپوری ہونے کے بعدخستہ حالی کی وجہ سے ناصرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بلکہ اسکی تباہ حال حفاظتی دیواریں بھی متعدد جان لیوا حادثات کا باعث بن چکی ہیں محکمہ بلڈنگ اورضلعی انتطامیہ سمیت متعدداداروںکے ملازمین اورافسران کی جانب سے کئی بار س پل کی مرمت کے بیانات تو دیے گئے ہیں مگر فلائی اوورکی مرمت کا کام تاحال نہیں ہوسکا،انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے پتا نہیں خدانخواستہ کسی حادثے کے منتظر ہیں کہ وہ پیش آئے تو اس کی مرمت کا کام شروع کیاجائے۔اس پل سے گزرتے ہوئے ہروقت کسی بڑے جان لیوا حادثہ کے رونما ہونے کے خدشات منڈلاتے رہتے ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جھال خانوانہ فلائی اوررکی مرمت کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثہ کا شکار ہونے سے محفوظ رہاجاسکے۔