صومالیہ: امریکی اڈے اوریورپی قافلے پر الشباب کے حملے

230
موغادیشو: کار بم حملے کے بعد یورپی افواج نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے‘ کارروائی میںعمارت تباہ ہوگئی ہے
موغادیشو: کار بم حملے کے بعد یورپی افواج نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے‘ کارروائی میںعمارت تباہ ہوگئی ہے

موغادیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم الشباب نے امریکی فوجی اڈے اور یورپی یونین کے عسکری مشیروں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق الشباب نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پیر کے روز بیلیڈوگل میں امریکی اڈے پر دھاوا بول کر درجنوں اہلکاروں کو ہلاک کیا، جب کہ قافلے کو موغادیشو میں کاربم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔