گجرات،پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی

79

گجرات :رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے 2 دوست ٹرین کی زد میں آگئے، جاں بحق ہونے والے کی شناخت 32 سالہ زعیم جبکہ زخمی کی 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش اور زخمی کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد میںبھی نجی یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرکر ہلاک ہوگئی تھی۔