وفاقی حکومت  اپنا کام کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مرتظیٰ وہاب

74

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ  مرتظیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کےتدارک کےلئےاقدامات کئےجارہے ہیں، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، اگرہم تعاون کریں گےتوکام کرنےوالےافسران کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مشیر اطلاعات نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتوں لیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا کام کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت ٹیکس اہداف کے حصول اور ٹیکس کا تخمینہ پوراکرنےمیں ناکام ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش منظور نہ کرتے ہوئے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔