ملائیشین اسپیکرمحمدعارف کی اسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات

63

اسلام آباد: ملائیشیا کےاسپیکرمحمد عارف کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سےملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،کشمیرکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےدیگرامورپرتبادلہ خیال ہوا، اسد قیصر نے ملائیشین صدرمہاتیرمحمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی حمایت میں بیان قابل ستائش ہے، پاکستان ملائیشیااورترکی کیجانب سےمشترکہ ٹی وی چینل کافیصلہ خوش آئندہے،

 اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان ملائیشیاکےساتھ اپنےبرادرانہ اوردوستانہ تعلقات کوبڑی اہمیت دیتاہے۔ پاکستان ملائیشیا کےمختلف شعبوں میں تعاون کافروغ چاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ خوشگوارتعلقات کا خواہاں ہے، بھارت کیجانب سےکشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی نےنئےخطرات سےدوچارکردیا ہے، انہوں نے کہا مقبوضہ وادی میں 57روز سے کرفیو کے نفاذ اورمعاملات زندگی مفلوج ہیں، کشمیرمیں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کشمیرمیں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی حکومت نےبھارت میں اقلیتوں پرزمین تنگ کر رکھی ہے، انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی سفاکیت ظلم کی ایک نئی داستان رقم کررہی ہے،

ملائیشین اسپیکر محمد عارف نے کہا ملائیشیاپاکستان سےبرادرانہ تعلقات کومزیدمستحکم بنانےکاخواہاں ہے، پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کوقریب لانےمیں کرداراداکرسکتی ہے، اور ملائیشیاپاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دیناچاہتاہے۔