دنیا کی کوئی طاقت چینی قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی،چینی صدر

95

بیجنگ: چین کے قیام کو 70 سال  مکمل ہونے پرفوجی پریڈ کے دوران فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، پریڈ کے دوران چین نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق چین نے تاریخی موقع پر 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز70 ستر توپوں کی سلامی سے کیا ۔چین کے دارالحکومت بیجنگ کے امن چوک میں ہونیوالی بڑی فوجی پریڈ میں 15 ہزار فوجی اہلکاروں سمیت 160 طیاروں اور 580 ٹینکوں نے حصہ لیا۔

فوجی پریڈ کے دوران متعدد فوجی  ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی جس میں بین البراعظمی میزائل سمیت دیگر جوہری ہتھیارشامل تھے۔ چینی صدر شی جنگ پنگ نے فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کوئی بھی ایسی طاقت نہیں جو چینی عوام کی پیشرفت اور قوم کو آگے بڑھنے سے روک سکے۔ ہم مستقبل میں مکاؤ اور ہانگ کانگ میں ہم طویل مدتی استحکام برقرار رکھیں گے، مادر وطن کے ساتھ مکمل انضمام کی کوششیں لازمی طور پر آگے بڑھنا چاہئیں۔

 خطاب کرتےہوئےانھوں نےکہا کہ ملک میں اتحاد اور 1.4 ارب چینی شہریوں کی مزید فلاح و بہبود کا وعدہ بھی کیا۔