پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

400

کراچی :پاکستان نےسری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت لاہیور تھرمنے کے سپرد ہے۔

سرفراز الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، حٓارث سہیل، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  نیشنل اسٹیڈیم 10 سال کےطویل عرصےکے بعدعالمی ایک روزہ میچ کی میزبانی کر رہا ہےجبکہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔