چونیاں مزید ایک بچے کی لاش برآ مد

554

قصور: چونیاں کے مضافاتی علاقے سے ایک اور بچے کی لاش برآمد ،جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قصور کی نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔ جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کرتفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں ملی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل چونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں،جس کے بعد علاقے میں خوف و حراس کی فضا قائم ہوگئی تھی ۔

تاہ م 2  بچوں کی شناخت فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی تھی ، دوسری جانب  پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کرسکی ہے۔