پاکستان کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجیب اللہ خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

279

وورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے سابق رکن چودھری محمد اکرم اور پاکستانی برادری کی مختلف سیاسی، سماجی اورصحافتی تنظیموں کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجیب اللہ خان درانی کےاعزاز میں ایک الوداعی عشائیے کااہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے نجیب اللہ خان نے کہا کہ وسائل کی کمی اور محدود اختیارات کے باوجود میں نے کوشش کی کہ پاکستانیوں بہتر سے بہتر خدمت کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جو شخص بھی آئے، اس کی ہرممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں، میں نے تین سال، دو ماہ اور دس دن خدمات انجام دیں اور یہ وقت سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے بڑی آزمایش کا دور تھا۔ اس میں روزگار کے بڑے مسائل پیدا ہوئے، تاہم اللہ تعالیٰ کے کرم سے یہ مشکل وقت گزر گیا۔
نجیب اللہ خان نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نوشیروان خٹک، ملک جاوید حسین، مسرت خلیل، فاروق انجم، عنایت جاڑا، نورالحسن گجر، ریاض گھمن اور دیگر نے نجیب اللہ خان کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔