مسلم لیگ (ن) کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

75

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ۔ یہ فیصلہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا اور کہا گیا کہ مارچ میں عملی شرکت کیلئے جے یو آئی ف سے مشاورت کریں گے.

مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں راجہ ظفرالحق ، پرویز رشید، احسن اقبال، ایاز صادق، مریم اورنگزیب،مشاہد اللہ ،حنیف عباسی،جاوید لطیف ، آصف کرمانی ،امیر مقام ،خرم دستگیر،رانامشہود اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

 جے یو آئی ف کے راہنما مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے.

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی، معاشی، سفارتی صورتحال سمیت اہم قومی امور پرغور کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔