اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے سفاک چہرے کو بےنقاب کردیا

572

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کے سفاک چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا ہے۔ بھارت نے اقوام عالم میں جو چھپایا وزیراعظم عمران خان نے اس کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کا تاریخی خطاب

ذوالقرنین چھینہ نے جواب الجواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ مودی سرکار مہاتما گاندھی کے قاتل سیکیولر بھارت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر:

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے۔ بھارت اقوام عالم کے سامنے مقبوضہ کشمیرکا ذکر تک کرنے سے کترا رہا ہے۔ کشمیریوں کو بولنے کی اجازت دینے سے بھارت کیوں گھبرا رہا ہے؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی دبانا چاہتی ہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو:

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے دہشت گردی کا اعتراف کیا ہے۔ بھارت کو پہلو خان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔

https://twitter.com/Zchheena/status/1178137173612216320?s=20